اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر ریاست آزادجموں وکشمیر سردار نجیب نقی سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان، زاہد رفیق ایڈووکیٹ، قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ، پروفیسر ظفر حسین ظفر، راجہ ذاکر خان، طاہر اسحاق موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جنگی تیاریاں، 160 سمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپنز کی خریداری؛ کیا دہلی 2025 کی شکست بھول گیا؟ ماہرین
اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے نو منتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی کو مبارکباد دی ۔
ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ آپ نازک دور میں ریاست کے صدر بنے اور آپ کا بھی اسی علاقے سے تعلق ہے جہاں اس وقت بحران ہے

ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس بحران کو فوری طور پر حل کرانے کیلئےاپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ اس بحران کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور آزاد کشمیر جو پر امن خطہ تھا اس کا امن بھی تباہ ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے عوام کے جائز مطالبات کو حکومت فوری طور پر پورا کرے تا کہ یہ مسئلہ حل ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی: وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورے کی تیاریاں تیز، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
اس موقع پر صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے ہم ریاست اور عوام کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔
صدر ریاست کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کو حل کر کے بیس کیمپ کے عوام کے مسائل حل ہوں اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جا سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں اور ہم ان کو حل کریں گے۔
صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نظریاتی اور عوامی جماعت ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔




