مظفرآباد :مظفرآباد پولیس نے سکیورٹی اداروں کے ہمراہ مظفرآباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے مظفرآباد میں مشترکہ کارروائی کی ، دوران کارروائی راڑہ میں رہائش پذیر دواریاں چانکن ،تحصیل اٹھمقام، ضلع نیلم کا رہائشی محمد اعجاز میر ولد راجہ امیرسے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پلندری کے عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سڑکوں پر آگئے، امن کی خواہش کا اظہار، پاک فوج کے حق میں نعرے
مشترکہ کارروائی کے دوران 3 جدید ایم 4 گنیں، 6میگزینز، ایک پسٹل اور 150گولیاں برآمد کر لیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم ایکشن کمیٹی سے ہے اور یہ اسلحہ اور ایمونیشن فورسز کیخلاف استعمال ہونا تھا۔
یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں سے اس سے قبل بھی کئی بار بھاری اسلحہ برآمد ہوچکا ہے، ملزمان کے ویڈیو بیان بھی آچکے ہیں جبکہ کئی مقامات پر شرپسند فورسز کو نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی، سخت کارروائی کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق پولیس اورسکیورٹی اداروں نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے کہ آیا یہ اسلحہ کس لئے استعمال ہونا تھا، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات نہیں جاری کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی سکیورٹی اداروں اور سدھنوتی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔




