عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، افسران گڈگورننس برقرار رکھیں،وزیراعظم گیلانی

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

گورننس اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائیں گے۔ حکومت سازی کا عمل مکمل ہو چکا، عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بھمبر کے دورہ کے دوران سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی،

اجلاس میں تعلیم، صحت، برقیات، شاہرات، عمارات، بلدیہ، انڈسٹری، ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی، سخت کارروائی کا مطالبہ

اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں اور جاریہ منصوبہ جات پر پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کے حل اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے حکومتی اقدامات کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے افسران اور سرکاری اہلکاروں کو سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کی ہدایت، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور حل کیا جائے۔

عوام کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری انتظار، تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ سو روزہ پلان میں مقررہ اہداف کے حصول اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت کا بلدیاتی نظام لانے پر غور، الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

گورننس، ادارہ جاتی کارکردگی، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے سرکاری مشینری پر زور دیا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔

عوامی مسائل کے فوری حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔