آزادکشمیر میں بارشیں گھاس کٹائی کے بعد کسانوں کیلئے زحمت بن گئیں

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ویسے تو بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، لیکن آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں ان دنوں ہونے والی بارش کسانوں کیلئے زحمت بن گئی ۔

گھاس کٹائی کا سیزن جاری ہے، کسان دن رات محنت کرکے اپنی فصلیں کاٹنے، خشک کرنے اور محفوظ کرنے میں مصروف ہیں۔

ایسی صورتحال میں اچانک ہونے والی بارش ان کی کئی دنوں کی محنت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

گھاس کٹائی کے بعد کچھ دن خشک کرنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد بدھائی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت سازی مکمل، عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، وزیراعظم افتخار گیلانی

کسان پہاڑی ڈھلوانوں اور کھیتوں سے گھاس کاٹ کر اسے دھوپ میں خشک کرتے ہیں تاکہ آنے والے موسم سرما میں اسے مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

اسی طرح مکئی اور دیگر فصلیں بھی پکنے کے بعد کاٹی جا رہی ہیں۔تاہم بارش شروع ہوتے ہی کسانوں کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی، سخت کارروائی کا مطالبہ

کھیتوں میں پڑی ہوئی کٹی گھاس اگر بروقت خشک نہ ہو تو اس کے خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جبکہ مکئی اور دیگر فصلوں کو بھی نمی اور بارش سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔