مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں انتظامی سطح پر اہم تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن کے تحت مختلف محکموں میں سینئر افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم اقبال قریشی کو سینئر ممبر معائنہ و عملدرآمد کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ چوہدری شوکت کو ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور چوہدری مہربان کو ڈائریکٹر جنرل منرلز مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 7 اعلیٰ افسران تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
میجر ناصر رفیق کو ڈپٹی سیکرٹری جنگلات جبکہ خوشنود احمد کو ڈپٹی سیکرٹری برقیات تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مذکورہ تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ افسران اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ان تقرریوں کو مختلف سرکاری محکموں میں انتظامی امور کی انجام دہی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




