مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں دوبارہ بڑا انتخابی میدان سجنے کیلئے تیار،حکومت نے پنجاب طرزپر بلدیاتی نظام لانے پر غور شروع کر دیا گیا ۔
بلدیاتی نمائندگان کی ائینی چار سالہ مدت رواں سال دسمبر میں مکمل ہو رہی ہے۔ آئینی طور چیف الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کے پابند ہیں ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں بلدیاتی نظام سے متعلق مشاورت کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج 2026 :آزادکشمیر ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ،حکمِ امتناعی جاری
زرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی اداروں اور نمائندگان کی کارکردگی پہلے سے زیادہ موثر بنانے کے سلسلے میں قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ۔
انتخابی فہرستوں کو مزید اپ ڈیٹ میونسپل کارپوریشنز کمیٹیوں ضلع کونسل یونین کونسلز میں آبادی میں اضافے کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بھی تجاویز مرتب کی گئیں اور متوقع اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ممبران کمیشن خواجہ احسن، نذیرحسین گیلانی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن شیخ ایاز بشیر دیگر افسران شریک تھے۔
اجلاس میں بلدیاتی قوانین میں تفاوت کے تدارک اور موثر بنانے سے متعلق سفارشات کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن شیخ ایاز بشیر کی چیئرمین شپ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شرپسند عناصر کی سازشوں اور امن کے حوالے سے آئی جی پولیس کےاہم انکشافات
کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری قانون راجہ زاہد خان ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات خواجہ مسعود افیسر الیکشن کمیشن راجہ راشد کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی تمام امور پر اپنی سفارشات مرتب کرکے چیف الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی جسکے بعد سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے گی اور حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کابینہ کی منظوری اور اسمبلی سے قانون سازی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا اس طرح ازاد کشمیر میں رواں اور امدہ سال کے وسط میں ایک بار پھر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے بڑا انتخابی میدان سجے گا۔




