پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے آزادکشمیر الیکشن سمیت کئی شکایات، انتباہ بھی دیدیا

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے مکمل اتحادی تو نہیں لیکن انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں لیکن اب کچھ شکایات اور تحفظات حکومت سے ہیں اور وہ حل ہونے تک ساتھ نہیں دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کاکہنا تھا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے، پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، خواجہ آصف

انہوں نے کہا ایک جماعت کو تحفظات ہوں اور جب تک وہ دور نہ ہوں مسئلہ تو رہتا ہے، ہم نے حکومت کو کچھ شکایات پہنچائی ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سپوٹ کریں تو شکایت کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، ہماری شکایات آزاد کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر ایشوز سے متعلق ہیں۔

سیدنوید قمر نے بتایاکہ حکومت نے اس حد تک کہا ہم آپ کی شکایت دیکھیں گے لیکن حکومت کی طرف سے شکایات پر پیش رفت نہیں ہوئی، پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک پیش رفت نہیں ہوتی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ روز داخلہ کمیٹی میں ایک بل بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد بلدیاتی بل کی ویسے بھی حمایت نہیں کرنی چاہیے ،ہم نے اسلام آباد بلدیاتی بل پر اختلافی نوٹ دیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے مسائل کو حل کریں اور اقدامات کریں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں موجود نہیں ہیں، نہیں معلوم وہ کہاں متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور صدر، میاں عبدالوحید کو سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان

یاد رہے کہ آزادکشمیر الیکشن کے بعد مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں ٹھن گئی اورپی پی نے وفاقی حکومت سے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026