وزیر جنگ سے اختلافات، امریکی فوجی کے سیکرٹری مستعفی ہو گئے

Pakistan SCO Summit 2026

واشنگٹن: امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک استعفیٰ دے دیا ۔

رپورٹ کے مطابق ڈین ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد آج ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفیٰ بھیج دیا۔وہ نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کر دیا

امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ امریکی فوج نے بھی فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پراستعفیٰ دے دیا تھا ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی نے کہا ہے کہ سیکرٹری ڈرسکول نے ’امر یکا کو دوبارہ مضبوط بنانے‘ کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جزیرہ لارک پر حملے کا جواب، ایران نے اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنادیا

انہوں نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی ، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔

Pakistan SCO Summit 2026