ٹرمپ

ٹرمپ نے ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن ضرب لگانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ

یہ بھی پڑھیں:جزیرہ لارک پر حملے کا جواب، ایران نے اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنادیا

ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کہوں گا لیکن جواب ہاں ہے، میں اسے مسترد کرتا ہوں، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ دراصل احمقانہ سوال ہے۔ ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے ، تو اب جب میں انہیں شکست دے چکا ہوں اور اس کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کروں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نےحکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ،کئی فوجی اور شہری شہید

امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اردن میں ایرانی حملوں کے جواب میں سخت رد عمل دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی طرف سے ایران کے جزیرہ لارک پر بمباری کی گئی تھی جس کے جواب میں ایران نے اردن اور متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026