جزیرہ لارک پر حملے کا جواب، ایران نے اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنادیا

ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز پر حملہ کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے کا جواب دے دیا، اردن میں 2 امریکی اڈوں کوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ،کئی فوجی اور شہری شہید

خبررساں ایجنسی نے امریکی صحافی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران سے فائر کئے گئے تقریباً تمام میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیئے گئے۔

دوسری جانب اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو مار گرایا۔

یہ حملے ایسے وقت شروع ہوئے ہیں جب حالیہ ہفتوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی تھی۔ ایک دوسرے کے خلاف براہ راست حملوں سے گریز کیا جا رہا تھا۔ ایران پر آخری امریکی حملے جولائی کے اواخر میں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیاں ملکی معیشت پر اثر انداز،پیٹرول مہنگا کرنا ہوگا،ایرانی صدر

اس سے قبل پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی فائٹرز اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں تاہم شہادتوں کی تعداد اور اس مبینہ حملےکی تفصیلات فراہم کی نہیں کی گئیں۔

نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی فورسز نے اتوار کو ایران کے جزیرے لارک پر دو ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا۔

ایگزیوس کے رپورٹر ٹربارک راوڈ نے امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا پاسداران انقلاب کو آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے نئی آن لائن سہولت متعارف