مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلزپارٹی میں خواتین کی نشستوں پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ صدر وویمن ونگ کو نظرانداز کرنے پر خواتین عہدیداروں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر مخلص خواتین رہنماؤں سمیت صدر خواتین ونگ نظرانداز جبکہ سفارشی منظور نظر خواتین کو مخصوص نشستوں پر ایڈجسٹ کرنے پر پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل کے چار منتخب ارکان کی مدت مکمل ہونے کے قریب، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کارکن متحرک
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے آذاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے مشکل وقت میں ساتھ کھڑی رہنے والی خواتین کو نظرانداز کرکے ایسی خواتین کو کامیاب کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں جنکا پیپلزپارٹی سے تعلق چند ماہ کا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سابق سپیکر شاہین کوثر ڈار کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کہا تاہم آذاد جموں وکشمیر میں پیپلزپارٹی کے چند راہنماؤں نے انہیں باہر رکھنے کا پلان بنا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: آزاد کشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین کا عہدہ طویل عرصے سے خالی، اصلاحات پر خدشات
حالانکہ شاہین کوثر ڈار سابق ڈپٹی سپیکر رہی ہیں اور اب وہ خواتین وونگ کی صدر بھی ہیں۔ سینکڑوں خواتین نے آذاد کشمیر پیپلزپارٹی کے اس اقدام پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔




