اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد عمران خان کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر انہیں ایڈمٹ کیا گیا تو اس حوالے سے بھی خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران وملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکائونٹس کی کڑی نگرانی شروع
حکومتی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ہمیشہ آئین، قانون اور جیل مینول کے تحت قیدیوں کے حقوق و ضوابط کا احترام کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول اور ان کے عہدے کی سہولیات کے مطابق تمام ضروریات فراہم کی جاتی رہی ہیں جن میں الگ بلاک، ائر کولر، بستر، ذاتی باورچی اور اخبارات و کتب سمیت معیاری طبی دیکھ بھال شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزادکشمیر:صدارتی انتخاب،آئینی ترامیم ،لاجر بینچ مکمل نہ ہوسکا، کارووائی 9 ستمبر تک ملتوی
عدالت کی جانب سے ہسپتال کی منتقلی کے دوران انتظامی نظم و ضبط برقرار رکھنے، ہسپتال کے باہر رش نہ لگانے اور سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تمام فریقین کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔




