باغ (کشمیر ڈیجیٹل) باغ شہر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اور شہر معمول کے مطابق کھلا رہا۔
شہریوں نے اپنے روزمرہ معمولات جاری رکھے جبکہ بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کال مسترد ،زندگی رواں دواں
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق باغ کے شہریوں نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کو پذیرائی نہیں دی۔عوامی حقوق کی آڑ میں کوئی اور کھیل کھیلا جا رہا ہے
اس حوالے سے بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ عوامی حقوق کے نام پر پیش کیے جانے والے ایجنڈے کے مقاصد پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مارچ: عوامی مفاد یا سیاسی گٹھ جوڑ؟
ان حلقوں کے مطابق باغ کے شہریوں نے اپنے معمولات زندگی جاری رکھ کر احتجاجی کال سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔




