سرکاری افسران وملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکائونٹس کی کڑی نگرانی شروع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے سرکاری افسران و ملازمین کے ذاتی اکائونٹس کی کڑی نگرانی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سول سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف وزری کے مرتکب ملازمین کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ جس کے تحت سرکاری افسران کے ذاتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بھی نئے رولز کے دائرے میں آگئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزادکشمیر:صدارتی انتخاب،آئینی ترامیم ،لاجر بینچ مکمل نہ ہوسکا، کارووائی 9 ستمبر تک ملتوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف سرگرمیوں یا بیانیہ کی تشہیر میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ گمنام یا فرضی اکاوٴنٹ سے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی افسر ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری کام کو تشہیر کیلئے بھی استعمال نہیں کرسکتا، سرکاری اکاوٴنٹس کو بھی ذاتی تشہیر، برانڈنگ اور نمائش کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی افسر سے سرکاری یا نجی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کی تفصیلات مانگی جاسکتی ہیں جبکہ سرکاری سوشل میڈیا اکاوٴنٹ بھی پیشگی تحریری اجازت سے بنائے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

ذرائع کے مطابق سرکاری اکاوٴنٹس پر صرف تصدیق شدہ سرکاری معلومات اور سرگرمیاں ہی نشر ہوں گی، عہدہ چھوڑنے والا افسر تمام سرکاری سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کا کنٹرول چھوڑنے کا پابند ہوگا ور لاگ اِن، آرکائیو ڈیٹا اور انتظامی رسائی نئے آنے والے کے سپرد کرے گا۔

حکومتی پالیسی یا موٴقف کیخلاف رائے یا معلومات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے دائرے میں ٹی وی، ریڈیو، پوڈ کاسٹ، بلاگ، ویڈیوز،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا شامل ہیں، رولز کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔