مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان سے محبت کے اظہار کا منفرد انداز سامنے آیا ہے، جہاں ایک کشمیری شہری نے اپنی گاڑی کو پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔
نیلے رنگ کی یہ خوبصورت گاڑی مظفرآباد کی سڑکوں پر لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔ شہری گاڑی کو دلچسپی سے دیکھتے اور اس کے منفرد انداز کو سراہتے نظر آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لچھراٹ: نو منتخب ایم ایل اے سید بازل علی نقوی کی کامیابی پر شاندار ریلی
گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ پاکستان سے محبت ان کے دل میں رس بس چکی ہے ، پاکستان سے محبت کو مدنظر رکھ کر گاڑی کو قومی رنگ دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان کی وطن سے وابستگی اور محبت کی علامت ہے۔
منفرد انداز میں سجائی گئی گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جبکہ شہری اسے پاکستان سے محبت کے خوبصورت اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش: راجہ بازار پانی میں ڈوب گیا، نالہ لئی میں طغیانی پر فلڈ الرٹ جاری
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان سے محبت کا ایک منفرد اور خوبصورت انداز دیکھنے میں آیا جہاں ایک کشمیری شہری نے اپنی گاڑی کو پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں اور سجاوٹ سے آراستہ کر دیا۔
نیلے رنگ کی یہ دلکش گاڑی جب مظفرآباد کی شاہراہوں پر نکلی تو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سڑکوں پر موجود لوگ نہ صرف گاڑی کو دلچسپی سے دیکھتے رہے بلکہ شہری کے اس حب الوطن اقدام کو بے حد سراہا گیا۔
گاڑی کے مالک نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان سے محبت ہمارے دلوں میں بستی ہے، اور میں نے اپنی گاڑی کو قومی پرچم کے رنگوں میں ڈھال کر اسی قلبی تعلق اور وابستگی کا اظہار کیا ہے۔”
سوشل میڈیا پر بھی اس منفرد گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفِین اسے کشمیریوں کی پاکستان سے ناطے اور بے لوث محبت کی ایک شاندار مثال قرار دے رہے ہیں۔




