مظفرآباد میڈیکل کالج :’’شامِ ریختہ‘‘ مشاعرے کا انعقاد، شعراء اور طلبہ کی بھرپور شرکت

مظفرآباد میڈیکل کالج کی لٹریری سوسائٹی نے میرِ کشمیر واحد اعجاز میر کی زیرِ صدارت ’’شامِ ریختہ‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا ہے۔

 صدرِ محفل واحد اعجاز میر کے علاوہ معزز مہمان شعراء ایڈوکیٹ اسلم رضا خواجہ، ڈاکٹر ہارون فضل اور ڈاکٹر راجہ احتشام نے اپنی خوبصورت شاعری سے بزمِ سخن کو خوب محظوظ کیا۔ اس تقریب میں مشاعرے کے چیف گیسٹ پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر عدنان مہراج، مہمانانِ اعزاز نوجوان قلمکار چوہدری احسن حمید، اسکالر شعبہ اردو ادب سید عاقب حسین شاہ، وادی نیلم سے باذوق شاعر رفیق پروانہ سمیت میڈیکل کالج کے دیگر اساتذہ اکرام، فیکلٹی ممبران، اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹور ایکس 70 پلس اور ڈیشنگ کی خریداری پر شاندار فنانسنگ اسکیم متعارف

میزبان شعراء کی پرفارمنس اور نظامت کے فرائض:

اس پروقار مشاعرے میں میزبان شعراء کی حیثیت سے ایمان کیانی، سیدہ زینب ہمدانی، مُعز الاسلام اور عبداللہ افتخار نے اپنا منتخب کلام پیش کیا۔ اس خوبصورت مشاعرے کی نظامت کے فرائض آمنہ اسحاق بدر نے انتہائی خوش اسلوبی اور باخوبی سرانجام دیے، جنہوں نے بزمِ سخن کو ایک نیا اور حسین شعری رنگ عطا کیا۔ یہ تقریب طلبہ و طالبات کے لیے ایک بہترین یادداشت اور یادگار شام ثابت ہوئی، جہاں تمام شعراء کے کلام کو حاضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور داد حاصل ہوئی۔