مظفرآباد، حلقہ لچھراٹ: نو منتخب ایم ایل اے سید بازل علی نقوی کی کامیابی کی خوشی میں منگ عمر خان اور بانڈی کریم حیدر شاہ کے عوام کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا آغاز راجہ مہتاب خان کی رہائش گاہ سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میانی بانڈی ہاؤس پہنچ کر سید بازل علی نقوی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے راستے میں مختلف مقامات پر شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راجہ شبیر، چوہدری نسیم، سید سجاد نقوی، سید نثار نقوی، چوہدری صدیق، چوہدری سعید اور ریٹائرڈ معلم چوہدری روشن دین سمیت دیگر افراد نے ریلی کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان امیدوار فائنل!
ریلی میں عوام اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور نو منتخب ایم ایل اے سید بازل علی نقوی سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر سید بازل علی نقوی نے عوام، کارکنان اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے جو اعتماد کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوامی خدمت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔




