وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا ایک اور انقلابی اقدام ،سولر سٹریٹ لائٹس منصوبے کا افتتاح

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ‘سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و اپ گریڈیشن’ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم ہاؤس جلال آباد کے احاطے میں بٹن ڈبا کر پہلی سولر سٹریٹ لائٹ کا افتتاح کیا۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ارشاد قریشی ، کمشنر مظفرآباد بدر منیر ، مںٔیر میونسپل کارپوریشن سکندر نثار گیلانی، چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز عباسی ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ طاہر اشرف شریک تھے ۔

،ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر،لوکل گورنمنٹ کے افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد شہر ریاست کا چہرہ ہے کوشش کی کہ اسے دارالحکومت کے شایان شان بنایا جاسکے ۔

دارلحکومت کو خوبصورت اور روشن بنانے کیلئے 4 ماہ قبل بیوٹی فیکیشن منصوبے کا آغاز کیا جس کیلئے چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران اور کمشنر مظفرآباد نے دلجوئی کے ساتھ کام کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے محبت: کشمیری نوجوان نے گاڑی قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دی

وزیراعظم نے کہا کہ 8 ماہ کی حکومت میں جہاں سیاسی بے اعتمادی کو اعتماد میں بدلا ، سیاسی نظام کو فعال بنایا وہیں دارالحکومت مظفرباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے۔

انھوں نے کہا کہ دارالحکومت پر اس سے پہلے اس طرح توجہ نہیں دی گئی جیسے دینا چاہیے تھی ۔ سالڈ ویسٹ کا منصوبہ کئی عرصہ سے شروع نہیں ہوسکا تھا فنڈ مہیا کر کے اسے فعال کیا۔

ریاست کا ماڈل ہی غلط ہے اس طرح آگے نہیں بڑھا جاسکتا اب ہمیں نئے ماڈل کو اپنا کر چیزوں کو آؤٹ سورس کرنا ہو گا۔ٹریفک، سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے صوبوں کے قیام کی بات ہورہی ہے، چھوٹے انتظامی یونٹ بنائے جانے کا مقصد گورنس کو بہتر طریقے سے چلانا ہے ۔آزاد کشمیر کی ریاست اس ماڈل ہر پورا اترتی ہے 4 ملین کی آبادی پر پورا سیٹ اپ موجود ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لچھراٹ: نو منتخب ایم ایل اے سید بازل علی نقوی کی کامیابی پر شاندار ریلی

ریاست کے اندر پوٹینشل اور ٹیلنٹ موجود ہے ہم نے اپنی حکومت میں سیاحت کے فروغ کیلئے کےلیے سرمایہ کاری کانفرنس کراںٔی ، زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے زرعی کانفرنس کروائی ، بیوروکریسی کی بے چینی کو دور کیا ، پولیس میں اصلاحات کیں اور عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ۔

انھوں نے کہا کہ تںنقید ان پر ہوتی ہے جو کام کرتے ہیں۔ 7 ماہ کی حکومت میں کام کرنے کی کوشش ضرور کی ریاست کے ہر سیکٹر پر توجہ دی اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ عوام کے درمیان رکھا ،ہم نے 7 ماہ میں ٹریلر دکھایا ہے اتنے کم وقت میں کوئی حکومت اپنا آغاز بھی نہیں کرسکتی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد قریشی نے پراجیکٹ کے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 72 ملین کی لاگت سے شروع ہونے والے سولر سٹریٹ لائٹس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 480سولر لائٹس کی تنصیب کی جائے گی جس سے رات کے وقت شہر روشن ہوگا ۔

دارالحکومت کے چاروں داخلی، خارجی راستوں، اندرون شہر اور اہم شاہراؤں پر سولر لائٹس لگیں گی ۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا پورے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی نمائندگان کے مطالبات حل کرنے ہر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کو فعال کیا ، بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کے معاملات کو حل کیا اور ریاست میں ہر مسئلے کو ایڈریس کیا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔