عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
چاندی کی قیمت میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال:
سونے کے ساتھ ساتھ قیمتی دات چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی 6 ہزار 588 روپے فی تولہ پر جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہو کر 4,150 ڈالر کا ہو گیا ہے۔




