CH YASEEN

چوہدری یٰسین ان ایکشن،طارق سعید سمیت پیپلزپارٹی کے10 اہم عہدیدار فارغ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یٰسین نے جنرل انتخابات 2026ء کے دوران پارٹی فیصلوں، پالیسی اور تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سابق ٹکٹ ہولڈرز، اعلیٰ پارٹی اور تنظیمی عہدیداران کو پارٹی سے فارغ کردیا۔

صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین نے دوران پارٹی ڈسپلن اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی عہدیداروں کیخلاف ایکشن لے لیا ۔ پارٹی رہنمائوں کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن: باغ کے 23پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تیاریاں مکمل ، الیکشن کمیشن

ان پارٹی عہدیداروں میں مرکزی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ طارق سعید، ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدر سردار عنایت اللہ عارف، صدر شیخ خورشید پی پی پی ضلع حویلی کو پارٹی رکنیت سے فارغ کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈرحمزہ مجید بزمی ویلی راولپنڈی،کوٹلی کے مرکزی رہنماملک یوسف‘ ایڈووکیٹ ۔کوٹلی کے مرکزی رہنما رشید بانیان کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جشن یوم آزادی :پاکستان کے دفاع کیلئے کشمیری عوام ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،دیوان علی چغتائی

ذرائع کے مطابق سدھنوتی سے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی ، سابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی میرپورراجہ ذوالفقار زلفی کو بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ کردیا گیا ہے ۔

جنرل سیکرٹری، پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور نائب صدر جموں شوکت وزیر علی کو بھی فارغ کردیا گیا ۔ ان تمام عہدیداروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔