بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا،آزادکشمیر کے شہریوں کا سخت ردعمل

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل) ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارتی پروپیگنڈا اور مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کرنے پر آزادکشمیر کے شہریوں کا بھارت کیخلاف سخت ردعمل سامنے آگیا ۔

آزادکشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے ، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: جنرل بی ایس سی نرسنگ پروگرام میں داخلوں کا اعلان

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ترجمان پاک فوج نے بھارت کا ایک اور  جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ جس سے دنیا بھر میں ایک بار پھر بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ۔

شہریوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر دنیا بھر میں آشکا ر ہوگیا۔ بھارت مکار دشمن ، ہمیشہ پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے عالمی سطح پر ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ماضی میں بھی متعدد بار بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ مودی کو ابھی تک ابھی نندن تو یاد ہوگا، کلبھوشن یادیو ابھی تک پاکستان کی تحویل میں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ کوٹلی، انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کا اجلاس، تعاون کی یقین دھانی

آزادکشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارتی دعوے کی حقیقت ایک بار پھر سامنے آگئی

ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف کو زندہ سلامت میڈیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کردیا ۔ جن کی ہلاکت کا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں کا کیا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب حقائق اور ثبوت کے ساتھ دینا ہی مؤثر طریقہ ہے