اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنانے کا نیا طریقہ کار وضع کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شاندار اقدام، فیملی ٹوکن کے ذریعے ون ونڈو سروس کا آغاز
پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور ڈیجیٹل آئی ڈی کو منتخب کریں۔
بیان میں بتایا گیا کہ آپ کی درخواست آپ کے تصدیق شدہ پروفائل کے مطابق پراسیس ہوگی ۔
ڈیجیٹل آئی ڈی ID Vault میں دستیاب ہو جائے گی، ڈیجیٹل آئی ڈی کیلئے شناخت اور بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے۔
نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن 5.8.0 کی اہم خصوصیات کے ذریعے اب شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ شریک حیات اور اہل بچوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں، انہیں محفوظ کر سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت شیئر کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان
ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنی ہو تو پاک آئی ڈی میں موجود ’کیو آر کوڈ اسکین کریں‘ کے آپشن سے ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اسکین کریں اور تصدیق شدہ معلومات دیکھیں۔
پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے حج یا عمرہ کیلئے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز کیلئے بائیومیٹرک تصدیق بھی آسانی سے مکمل کی جا سکتی ہے۔




