وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل ۔ 13اگست تک کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے79 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست 2026ء کیلئے کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 94 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
پیٹرول کی نئی قیمت 354 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کم کرکے 325 روپے 92 پیسے مقرر کردیا تھا اور ڈیزل کی قیمت 39 پیسے کے اضافے سے 382 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔




