پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا نے 11 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3دن کیلئے مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔

جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن 11 اگست کے لیے جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے جمعے کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 10 اگست کی رات تک کیلیے اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔