پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1روپے50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329روپے 82پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں کا نیا یومیہ نظام متعارف، اوگرا کو اختیار دیدیا

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست سے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔