اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا ، ٹال ٹیکس کے حالیہ اضافے میں کچھ کمی کا بھی فیصلہ کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی فیصلہ قبول ،ساجد اقبال عباسی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سردارعتیق
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔ادھر وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق 2 روزہ بات چیت میں طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کونشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انوار کی ویڈیو لنک پرگڈز ٹرانسپورٹرز کو اجلاس میں اہم امور پر یقین دہانی کرائی۔اعلامیہ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر وزارت کے سینئر حکام کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی۔
یاد رہےکہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا ڈیڈ لاک ختم کرنےکے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔




