کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کونشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو عسکری خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا۔

ایوانِ صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں عسکری خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اے 15 وسطی باغ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار ضیاء القمر کی شاندار کامیابی

تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں ٹرمپ ایرانی نشانے پرآگئے،خفیہ طور پر برطانیہ منتقل کیا،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عسکری خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔