شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مکہ دفاعی معاہدہ پر پاکستان سے اظہار تشکر

ریاض(کشمیر ڈیجیٹل) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر پاکستان سے اظہار تشکر ۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کے انعقاد اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کونشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

سعودی فرماں روا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پاک،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا عکاس اور بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک اسلامی یکجہتی کے فروغ، باہمی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔

سعودی فرمانروا نے دفاعی ایگریمنٹ کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان میں جشن، قیادت کے پورٹریٹس نمایاں،قومی پرچموں کی بہار

سعودی فرمانروا نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں اسلامی یکجہتی کے فروغ اور تینوں ممالک کے مشترکہ تزویراتی مفادات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔