ڈیزل مہنگا،پیٹرول 1 روپے 70پیسے سستا ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پٹرولیم قیمتوں میں رد وبدل، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مکہ دفاعی معاہدہ پر پاکستان سے اظہار تشکر

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میںردوبدل 12 اگست کیلئے کی گئی ہیں ۔ شہری پیٹرول کی قیمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات،پیٹرولیم قیمتیں 15 دن تک نہ بڑھانے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل حکومت اور آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا

اعلامیہ کے مطابق ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے

۔ادھر وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔