سویڈن امیگریشن قوانین تبدیل،غیر ملکی شہریوں کیلئے مستقل رہائش آسان

سویڈن حکومت نے امیگریشن قوانین میں مثبت تبدیلی کا اعلان کردیا۔عارضی رہائش اختیار کرنیوالے تارکین وطن شہریوں کو براہ راست مستقل رہائش کیلئے اپلائی کرنے کا حق دیدیا۔

سویڈن حکومت کے فیصلے کے بعد عارضی رہائش اختیار کرنیوالے غیر ملکی شہریوں کیلئے سویڈن میں مستقل رہائش اختیار کرنا مزید آسان ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق تنظیموں نے امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عارضی رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے افراد اجازت نامے کی تجدید کا انتظار کئے بغیر براہ راست مستقل رہائش کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

سویڈن حکومت کے نئے قوانین کے مطابق 11 جون 2026 سے نافذ العمل اس پالیسی کے تحت عارضی اجازت نامے کے حامل افراد جیسے ہی مستقل رہائشکیلئے درکار مقررہ مدت پوری کریں گے وہ فوری طور پر درخواست جمع کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرانے اصول کے تحت درخواست دینے کیلیے عارضی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے اور اس کی تجدید کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات،پیٹرولیم قیمتیں 15 دن تک نہ بڑھانے کا فیصلہ

یہ سہولت ان افراد کیلئے ہے جو مقررہ اہلیت کی مدت پوری کر چکے ہیں (زیادہ تر ورک پرمٹ ہولڈرز کیلئے 4سال جبکہ ای یو بلیو کارڈ یا ریسرچ پرمٹ ہولڈرز کیلئے 3 سال)۔

درخواست منظور ہونے کے بعد عارضی اجازت نامے کو منسوخ کر کے اس کی جگہ مستقل رہائش کا اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا۔

اس ترمیم کا مقصد مستقل رہائش کا کوئی نیا راستہ بنانا یا بنیادی اہلیت کی شرائط کو تبدیل کرنا نہیں ہے بلکہ صرف طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

اس تبدیلی سے تارکین وطن کیلئے غیر یقینی کی صورتحال میں کمی آئے گی اور وہ جلد مستقل رہائش کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔