اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ 15 اگست کو متوقع ہے۔
سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن: ایل اے 31حلقہ کھاوڑا کے انتخابی نتائج چیلنج
سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جبکہ ساحلی پٹی پر غروب آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔
سپارکو کے مطابق دستیاب فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آئے گا، اس لیے 15 اگست کو یکم ربیع الاول ہونے کی صورت میں ماہِ صفر کا اختتام ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی فیصلہ قبول ،ساجد اقبال عباسی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سردارعتیق
ربیع الاول کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی۔




