ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ایشیاکپ کا شیڈول جاری کر دیا۔
میگا ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانک کانگ شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت آزادکشمیرپرسیاست سے باز رہے،پروپیگنڈا پھیلا کرمسئلہ کشمیر سے توجہ نہیں ہٹا سکتا،دفترخارجہ
ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل10 اور دوسرا 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ 13ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔ اےسی سی ویمنز ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کے لیے ٹیموں کو2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 28 اگست کو تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام 15 میچز اسی میدان میں ہوں گے، جبکہ فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ سے 5 نشستیں جیتیں گے،مہاجرین نشستوں پر پیپلزپارٹی نے ایکشن کمیٹی کو استعمال کیا،طارق فاروق
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کا فائنل 13 ستمبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 28 اگست کو تھائی لینڈ کا مقابلہ ہانگ کانگ سے، 29 اگست کو سری لنکا کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے، 30 اگست کو بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ سے اور 31 اگست کو بنگلادیش کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔
یکم ستمبر کو پاکستان اور تھائی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے، 2 ستمبر کو سری لنکا اور انڈونیشیا، 3 ستمبر کو بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔
5 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جبکہ 6 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلادیش، 7 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ اور 8 ستمبر کو بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔




