وفاقی محتسب مظفرآباد کی موثر مداخلت، معذورشہری کولاکھوں روپے مل گئے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد کی مؤثر مداخلت کے نتیجے میں معذور شہری کی رقوم کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔

شہری کی بند شدہ فیملی پنشن بحال کرنے کیساتھ لاکھوں روپے کے بقایاجات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

شکایت کنندہ صلاح الدین قادری (مرحوم سپاہی سلطان محمد کے معذور صاحبزادے) جو یو بی ایل ہرگل برانچ ضلع باغ سے منسلک ہیں نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس مظفرآباد میں کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس لاہور کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:شہریوں کا 6 سالہ انتظار ختم، سی ایم ایچ فلائی اوور کے افتتاح کی تیاریاں مکمل

درخواست گزار کے مطابق انہیں 06-10-2021سے معذور کفیل فیملی پنشن مل رہی تھی جو مارچ 2025 میں بغیر وجہ بتائے اچانک بند کر دی گئی تھی۔

انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پنشن اور بقایاجات کی بحالی کیلئے وفاقی محتسب سے مداخلت کی استدعا کی تھی۔

وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد کی جانب سے نوٹس جاری ہونے پر کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (پینشنز) لاہور نے رپورٹ پیش کی ۔

کیس کا تفصیلی جائزہ لے کر ستمبر 2026 کی پے رول میں 11,846 روپے ماہانہ پنشن جاری کر دی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: بچوں سےملنے کی تڑپ : بارہمولہ کا رہائشی دریائے نیلم عبور کرتے ہوئے جاں بحق

جبکہ 13,286 روپے ماہانہ کے درست ریٹ پر نظرِ ثانی شدہ پنشن اور 2,12,614 روپے کے کموٹیشن/پنشن بقایاجات کی بھی اکتوبر 2026 کی پے رول میں اجراء کیلئے منظوری دیدی گئی ہے۔

معاملے کی سماعت کے دوران ایجنسی کے نمائندے نے پنشن کی بحالی اور بقایاجات کی ادائیگی کے عمل کی تصدیق کی ۔

درخواست گزار نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور شکایت کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا۔متاثرہ شہری نے بروقت داد رسی اور پنشن کی بحالی پر وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا۔