اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ۔
وفاقی حکومت کے زیرانتظام ادارے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چار اگست کیلئے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول، ڈیزل مستقبل میں سستا ہوگا یا نہیں؟ وزیر پیٹرولیم نے بتا دیا
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 8 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کرنے کا فیصلہ
پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کے نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے 4اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت پہلے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا اعلان کیا کرتی تھی۔
تاہم امریکا ایران جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث حکومت نے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اب روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنا شروع کیا ہے، پیر کو ہونے والی کمی بھی اسی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔




