مشرق وسطیٰ کشیدگی،دبئی، ابوظہبی, شارجہ کی متعدد پروازیں منسوخ،الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ متعدد شہروں کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک بالخصوص بحرین، کویت اور سعودی عرب جانے والی کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ: آتشزدگی متاثرین کا دیوان علی چغتائی کے سامنے شدید احتجاج، چیکس تقسیم میں ناانصافی کا الزام

فلائی دبئی نے آج دبئی سے بحرین، ابہا اور ینبع جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے بلغراد، ماسکو، الماتی اور منسک جانے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ائیرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔

اتحاد ائیرویز میں شیڈول تبدیلیاں

اتحاد ائیرویز کی بھی کئی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ EY353 ابوظہبی – حیدرآباد، 6:40 کے بجائے 7:44 پر, EY233 ابوظہبی – بنگلورو، 7:00 کے بجائے 7:54 پر, EY303: ابوظہبی – اسلام آباد، 7:10 کے بجائے 7:59 پر روانہ ہوگی۔

ایئر عربیہ کا نیٹ ورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی سے کویت اور بحرین کے لیے درجنوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ابوظہبی – کویت: 3L020 منسوخ
کویت – ابوظہبی: 3L021 منسوخ
شارجہ – کویت: G9068 اور G9124 منسوخ
شارجہ – بحرین: G9107 اور G9108 منسوخ
شارجہ – ابہا: G9195 / G9196 منسوخ

کئی دیگر پروازیں ابھی تک روانہ نہیں ہو سکیں اور ان کا اسٹیٹس “Not yet departed” ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ائیرلائن اسپائس جیٹ کی دبئی – ممبئی پرواز SG5113 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دہلی ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کے لیے ائیرلائن سے رابطے میں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب،شاہ عبدالعزیز ایئر بیس سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا

مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری

یو اے ای کی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ائیرپورٹس آپریشنل ہیں لیکن شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے۔

مسافر گھر سے نکلنے سے پہلے ائیرلائن کی ویب سائٹ یا ایپ پر فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

اپنا رابطہ نمبر ائیرلائن کے پاس اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ ایس ایم ایس الرٹ مل سکے۔ چیک اِن آن لائن مکمل کریں اور کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔