ٹرمپ

ایران کے پاس آخری موقع ہے ورنہ پچھتائے گا، ٹرمپ کی ایک اور دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ اس کا آخری موقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر انہوں نے ایران کے خلاف مجوزہ فوجی حملے ایک بار پھر مؤخر کیے تاکہ سفارت کاری کو ایک آخری موقع دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملے روکنے کے ٹرمپ کے اعلان کا اثر، خام تیل چار ڈالر سے زائد فی بیرل سستا

امریکی صدر کہا کہ کئی ممالک نے مجھ سے رابطہ کیا اور سب یہ چاہتے تھے کہ ایران کو ایک آخری موقع دیا جائے اور یہی وہ آخری موقع ہے جو میں ایران کو آج دے رہا ہوں۔

جب صحافیوں نے پوچھا کہ اس بار کیا مختلف ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی حملے روک چکے ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں انہیں مکمل تباہی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں۔

امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے اور معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت آبنائے ہرمز مکمل طور پر منگل تک بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ہوگا تاہم یہ عمل فوری نہیں ہوگا البتہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ، دونوں نکات جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں حماس غیر مسلح،بورڈ آف پیس نے معاہدہ کرلیا، ٹرمپ کا اعلان

واضح رہے کہ پیر روز ہی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تاہم ایران کا موقف ہے کہ مذاکرات امریکا سے نہیں بلکہ صرف عمان سے ہو رہے ہیں۔