اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا،دھاندلی ہوئی ہے، ہم اس الیکشن کومستردکریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنماآئی پی پی شعیب صدیقی نے کہا کہ 5 بجے پولنگ ٹائم ختم ہوا اور 5 بج کر 2 منٹ پہ رزلٹ بھی آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات دوسرا مرحلہ،خاتون سمیت 7نئے چہروں کی اسمبلی میں انٹری
رزلٹ یہ ہے کہ سارے ووٹ ن لیگ کو پڑے ہیں۔ یہ ایسے ہے جیسے پریزائیڈنگ افسر فارم تیارکرکےبیٹھاتھا، ایسے الیکشنز سے بہتر ہے براہ راست سلیکشن ہی کر لی جائے۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں اینڈ کشمیر فوری نوٹس لے۔یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے جسے آئی پی پی مسترد کر تی ہے۔ ہم چاہتےہیں الیکشن کوشفاف ہونےدیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شکایات آرہی ہیں کہ ہمارےپولنگ ایجنٹس کوباہرنکالاہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنزسے باہرکیوں نکالا گیا، الیکشن کوفری اینڈفیئرہونےدیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،شعیب صدیقی
واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ(ن)نے میدان مار لیا ہے
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات، 17نشستوں کے مکمل نتائج آگئے،ن لیگ12،پی پی 5 پر کامیاب
لاہور میں آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ میں پولنگ ایجنٹس کو پولنگ ختم ہوتے ہی باہر نکال دیا گیا، فارم 24 اور فارم 27 بھی فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ ان کے مطابق ایل اے 41 کی جیتی ہوئی نشست بھی زبردستی لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔




