مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہائیکورٹ آزدکشمیر میں سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی الیکشن کامیابی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ،سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔
سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکے مدِمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محسن عزیزنے ان کی انتخابی کامیابی کیخلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج اورامیدواروں کو فراہم کردہ فارم میں تضادات موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: مکئی کی فصل کی کٹائی زور و شور سے جاری، خزاں کی دستک
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انتخابی نتائج میں مبینہ تضادات کا جائزہ لیا جائے اور سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کو منسوخ کیا جائے۔
درخواست میں انتخابی عمل اورنتائج سے متعلق مختلف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جن پرآزاد کشمیر ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں اُکھاڑ پچھاڑ، نئے سیکشن افسران مختلف محکموں میں تعینات
عدالت کی جانب سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کے بعد کیس کی کارروائی 6 اکتوبر کو ہوگی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے انتخابی نتائج میں مبینہ تضادات سے متعلق مؤقف پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چودھری محسن عزیزنے فیصل ممتازراٹھور کی کامیابی کوچیلنج کرتے ہوئے عدالت سے انتخابی نتائج کا جائزہ لینے اور کامیابی منسوخ کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔




