آزادکشمیر انتخابات، 19نشستوں کے مکمل نتائج آگئے،ن لیگ14،پی پی 5 پر کامیاب

آزادکشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور19 نشستوں کے مکمل غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج آ گئے ہیں ۔5نشستوں کے سرکاری نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ( ن)نے 14نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،2نشستوں کے نتائج آنے باقی ہیں جبکہ ایل اے28مظفرآباد2کے 56پولنگ سٹیشن پر 4اگست کو پولنگ ہونی ہے ،118 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی کو برتری حاصل ہے۔

ایل اے 25 نیلم 1

ایل اے 25نیلم ون کے143پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مسلم لیگ( ن) کے شاہ غلام قادر18925 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ 13596ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے ہیں۔

ایل اے26نیلم2

تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

ایل اے 28 لچھراٹ

حلقہ ایل اے28مظفرآباد2کے 118 پولنگ اسٹیشنز کے حتمی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید بازل نقوی 19,358 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری شہزاد 18,502 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں مجموعی طور پر 174 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں باقی 56 پولنگ اسٹیشنز پر 4اگست منگل کو پولنگ ہوگی، جس کے بعد ان نتائج کو موجودہ نتائج کے ساتھ ملا کر حلقے کا مجموعی اور حتمی انتخابی نتیجہ مرتب کیا جائے گا۔

ایل اے29 مظفرآباد شہر

مظفرآباد شہر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار مختیار احمد عباسی 19ہزار 792ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی16ہزار413ووٹ لے سکے۔

یوں سردار مختار احمد خان نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو 3ہزار379ووٹوں کی لیڈ سے شکست دیدی ہے، سردار مختار احمد کا تعلق حلقہ کھاوڑہ سے ہے، سابق الیکشن بھی انہوں نے حلقہ سٹی سے ہی لڑا تھا۔

ایل اے 30ہٹیاں دوپٹہ

تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 31 کھاوڑہ

حلقہ کھاوڑکے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق   مسلم لیگ(ن) کے ثاقب مجید راجا 29ہزار681ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے  جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر21ہزار898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور یوں قائم مقام صدر کو حلقہ سے بھاری لیڈ سے شکست کا سامنا ہے۔

ایل اے 32 چکار

چکار سے128پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر20ہزار 504ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر17ہزار945ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 لیپہ ویلی

لیپہ ویلی سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی چغتائی19,521 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد رشید15,591 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مہاجرین کی 12نشستیں

ایل اے 34 جموں 1

131 پولنگ اسٹیشن میں سے 51 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے ناصر حسین ڈار 5695ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالقدیر چوہان 1,146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے ہیں۔

ایل اے 35 جموں2

تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں3

تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کرکامیاب ہوئےجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں4

تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کی مریم جاوید 28664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5

115 پولنگ اسٹیشن میں سے 48 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ذیشان علی 5483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4935 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 39 جموں 6

تمام 157 پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کےراجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی1

غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم ليگ(ن) کے محمد نعیم خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی2

تمام 19 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی3

تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4

تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5

تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6

تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔