وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پنجاب کی تمام نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی اور نہیں، بس شیر! الحمدللہ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مشرت کا اظہار کیا۔
کوئی اور نہیں بس شیر ۔۔۔ 🐅 🐅 🐅
الحمدُللّٰہ !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2026
انہوں نے اپنے ایک اور پنجاب سے مہاجرین مقیم پاکستان کی12 میں سے 10 نشستیں جیتنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین شکست،تنویر الیاس نے الیکشن کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کردیا
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے عام انتخابات میں اتوار کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں پولنگ ہوئی۔
Alhamdolillah!! 10/10
Punjab 💚 pic.twitter.com/mhR0MGhsTc— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2026
مہاجرین کے 12 حلقوں میں سے 2 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، 5 پر مسلم لیگ ن جیت گئی ہے، جبکہ 5 پر واضح برتری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں میں سے4پر مسلم لیگ(ن) اور 4پر پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔




