مظفرآباد (سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر نے ہائیکورٹ کے ایڈہاک ایکٹ 2026 کی معطلی کا حکم برقرار رکھا ۔
سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے اپنے مختصر حکم میں ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پولنگ اسٹیشنوں پرقبضہ کیاتوخاموش نہیں بیٹھیں گے،بلاول کااعلان
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ایکٹ 2026 کا نفاذ آئینی چیلنج کے حتمی فیصلے تک معطل رہے گا اور درخواست گزاروں کو ان کی موجودہ آسامیوں سے نہیں ہٹایا جائے گا۔
سینئر جج جسٹس رضا علی خان نے پیر کے روز 4 درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ درخواستیں ایڈہاک ایکٹ 2026 کی معطلی کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن نتائج پر تحفظات،فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے،فیصل ممتاز راٹھور
درخواست ہائے عنوانی راجہ اطہر علی بنام خضر سلیم وغیرہ نعمان طارق وغیرہ بنام خضر سلیم وغیرہ، طاہر اقبال وغیرہ بنام خضر سلیم وغیرہ اور آزاد حکومت وغیرہ بنام خضر سلیم وغیرہ کی پیروی راجہ ضیغم افتخار، شاہد علی اعوان، ہارون ریاض مغل، ابرار خان اور فیاض خان ایڈوکیٹس نے کی حکومت کی نمائندگی چوہدری کلیم افسر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کی۔




