مظفرآباد(کشمیر دیجیٹل) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں قائم کی گئی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنا پہلا مشاورتی اجلاس 4 نومبر کو مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے
پیپلزپارٹی کے اجلاس میں آزادکشمیر بھر سے پارٹی کے سابق عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو ازسرنو مرتب کرنے، پارٹی کو فعال بنانے اور نئی قیادت کے انتخاب کیلئے مرکزی سطح پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں شروع
اس مقصد کیلئے قائم کردہ آرگنائزنگ کمیٹی نے ابتدائی مرحلے میں پارٹی کے سابق عہدیداروں اور اہم رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تنظیم نو کے حوالے سے مختلف آرا اور تجاویز حاصل کی جا سکیں۔
آرگنائزنگ کمیٹی میں سید نیئر حسین بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور عاجز دھامرا شامل ہیں۔
کمیٹی 4 نومبر کو مظفرآباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سابق عہدیداروں اور رہنماؤں سے تبادلہ خیال کرے گی۔
اجلاس میں پارٹی کی موجودہ تنظیمی صورتحال، ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیموں کی کارکردگی، کارکنوں کو درپیش مسائل اور مستقبل کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تجاویز پر غور متوقع ہے۔
کمیٹی مشاورتی عمل کے ذریعے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آرا کو یکجا کرتے ہوئے تنظیم نو سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، جسے بعد ازاں پارٹی کی مرکزی قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی صدارت کے لیے بھی متعدد اہم سیاسی نام سامنے آ رہے ہیں۔ پارٹی صدارت کے ممکنہ امیدواروں میں سردار یعقوب، فیصل راٹھور، سردار قمر الزمان، چوہدری پرویز اشرف اور میاں وحید کے نام شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت: کیا صارفین کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمت کم ہو پائے گی؟
پارٹی کی نئی صدارت کے انتخاب کے حوالے سے ان ناموں پر مشاورت اور مختلف حلقوں کی آرا تنظیم نو کے عمل میں اہمیت اختیار کر سکتی ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی مشاورت اور تنظیمی رپورٹ کی روشنی میں متوقع ہے۔
سیاسی حلقوں میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے اس عمل کو آزادکشمیر میں پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی سمت کے تعین کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
4 نومبر کا مشاورتی اجلاس اس حوالے سے ابتدائی مرحلہ ہوگا، جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات اور مرکزی قیادت کے فیصلوں کی روشنی میں تنظیم نو کے اگلے مراحل طے کیے جائیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ مشاورتی عمل کے نتیجے میں پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے کیا سفارشات سامنے آتی ہیں اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی صدارت کا منصب کس رہنما کو سونپنے کا فیصلہ کیا جاتا




