نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی شہری اسٹیو کی پانچ ڈالر کی لاٹری نے قسمت بدل دی۔ امریکی شہری نے اپنی سالگرہ سے چند روز قبل صرف 5 ڈالر کے اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
کیوانی (Kewanee) سے تعلق رکھنے والے شخص، جس کی شناخت اسٹیو کے نام سے کی گئی، نے بتایا کہ چند ہفتے قبل وہ 5 ڈالر مالیت کے دو لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک خریدنے کا فیصلہ کر رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈبسی کھران : یاسی کارکنوں میں تصادم، تین افراد زخمی ، علاقے میں کشیدگی
امریکی شہری اسٹیو نے کہا “میں نے جو ٹکٹ خریدا وہ نہیں جیتا، لیکن میرے ساتھی نے دوسرا ٹکٹ خرید لیا اور وہ 10 ہزار ڈالر جیت گیا۔بعد ازاں اسٹیو نے کیوانی کے 5 ڈالر کا اسکریچ ٹکٹ خریدا اور اسے رات کو گھر جا کر کھرچنے کا فیصلہ کیا۔
اس نے بتایا، “میں ٹی وی دیکھ رہا تھا اور ایک پرانے سکے سے ٹکٹ کھرچ رہا تھا۔ میں نے خود سے کہا، ‘آج یہی میرا خوش قسمت سکہ ہو گا’، اور واقعی ایسا ہی ہوا۔”سالگرہ سے چند دن پہلے کھرچا گیا یہ ٹکٹ 10 لاکھ ڈالر کا فاتح نکلا۔
اسٹیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بالکل صحیح وقت پر ملی ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ میری زندگی کا بہترین سالگرہ کا تحفہ ہے۔”
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے پرندے جیسا جدید جاسوسی ڈرون متعارف
اسٹیو کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ سے قبل اس سے بہتر تحفہ وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، اور یہ کامیابی ان کے لیے ہمیشہ ایک یادگار لمحہ رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم سے وہ نیا گیراج تعمیر کریں گے، نئی گاڑی خریدیں گے اور سب سے بڑھ کر سردیوں کے موسم میں ایریزونا میں زیادہ وقت گزاریں گے، جہاں ان کا بیٹا رہتا ہے، تاکہ وہ اس سے زیادہ ملاقاتیں کر سکے۔




