کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈبسی کھران کےپولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان خوفناک تصادم، فائرنگ سےپیپلزپارٹی کے کارکنان اعجاز ، مختار اور صوبیدار محمود فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔
فائرنگ سے علاقے اورپولنگ سٹیشنز پر خوف وہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق چند شرپسند عناصر نے ڈبسی کھران کے پولنگ سٹیشن پر تصادم کرکے پولنگ کے پرامن عمل کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی عہدیداروں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔
انتخابی عمل کو ثبوتاژ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے تین کارکن شدید زخمی ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کلائنٹ نےتقریباً 3.6 ملین روپے کے آرڈرز دیئے ، را سہولت کار کا انکشاف
دوسری جانب سیاسی جماعت کے کارکنوں نے سردار ندیم جہانگیر پیپلز پارٹی کے پولنگ چیف آفیسر پر حملہ۔ مجہان پولنگ اسٹیشن PS-30 اور PS-40 پر جب پیپلزپارٹی کے چیف پولنگ آفیسر وزٹ کیلئے گے۔
وہاں پر موجود ن لیگ کے امیدوار سردار عمیر نعیم اور ڈاکٹر عثمان نعیم نے سردار وجی خالد اور سردار حمزہ زبیر سے پولنگ اسٹیشن کے اندر سردار ندیم جہانگیر پر حملہ کرا دیا جس سے وہ اور ان کے بھائی سردار صدیق جو ان کے ساتھ تھے زخمی ہوگئے۔
جب ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تو انہوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی کو توڑ ڈالا اور گاڑی میں موجود ان کی فیملی جو کہ ووٹ ڈالنے گئ تھیں ان کو بھی زود و کوب کیا۔
یاد رہے کہ ان دونوں پولنگ اسٹیشن PS-30 مجہان اور PS-40 مجہان پولنگ اسٹیشن پر بوگس ووٹ پول ہونے کی شکایت پر چیف پولنگ آفیسر سردار ندیم جہانگیر وہاں گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ڈیجیٹل کا تاریخ ساز اقدام: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پہلے مرکزی ‘الیکشن پورٹل’ کا قیام
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے مقامی رہنما سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ۔ شجاعت کاظمی مظفرآباد سے پارٹی امیدوار کے مدمقابل آزاد حیثیت میں امیدوار بنے ہوئے ہیں۔
پارٹی آئین اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہونے پر شجاعت کاظمی کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ شجاعت علی کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے آئین اور اصولوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شجاعت کاظمی کے خلاف یہ کارروائی پارٹی فیصلوں سے انحراف پر کی گئی ہے۔




