اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)ایکنک نےآزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 48میگا واٹ منصوبے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق ایکنک نے مقامی آبی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے 48 میگاواٹ کے جگراںٹو ہائیڈرو پاور منصوبے کی منظوری دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک ناساز، چہل قدمی کے دوران گر پڑے
ذرائع کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 13 ارب 94 کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے بجلی کے قومی نظام میں اضافی پن بجلی کی صلاحیت شامل ہوگی۔
منصوبے سے بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنانے اور توانائی کے متنوع ذرائع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
آزادکشمیر کی پہاڑی وادیوں میں بہتے پانی کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کو کم کیا جاسکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیراسمبلی اجلاس، پاک فوج، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور
بجلی کا یہ منصوبہ گھریلو صارفین، عوامی خدمات اور معاشی سرگرمیوں کیلئے توانائی کی دستیابی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
جگراں ٹو ہائیڈرو پاور منصوبہ حکومت کے قومی ترقیاتی وژن ’’اُڑان پاکستان‘‘ اور 5Esفریم ورک کے توانائی، سستی اور مؤثر توانائی کو یقینی بنانا ہے ۔




