مسلم لیگ ن کشمیر کے الیکشن متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے،سینیٹر شیری رحمن

‏اسلام آباد، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ کہ‏کشمیر ایک حساس علاقہ ہے، سارا ملک اس الیکشن کو دیکھ رہا ہے جبکہ دنیا بھی انتخابی عمل کو مانیٹر کر رہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھ کہ‏ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم اچھی رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے سچائی اور مفاہمت کے کمیشن کی بات کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈبسی کھران : یاسی کارکنوں میں تصادم، تین افراد زخمی ، علاقے میں کشیدگی

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ‏ کشمیر ہمارے شہداء کی میراث ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کو اہمیت دی ہے،‏ہم الیکشن کمیشن کو اپنی شکایات جمع کروارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگ انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‏یہ پیپلزپارٹی کی سییٹیں ہیں،ایل اے بار ہ اور تیرہ میں بھی مسلح افراد نے پولنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کی

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ‏ پی ٹی آئی کے صدر کے گھر سے بیگ نکلا اور الزام پیپلزپارٹی پر ڈال دیا گیا،‏مقامی لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں حق رائے دہی سے محروم نہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ دھنگا فساد کر کے لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہ کریں۔‏الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے، گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن غیر متنازعہ رہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی، پاکستان پیپلز پارٹی نے سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی

شیری رحمان کہا کہ کوٹلی اور نکیال میں ڈسٹربنس پیدا کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ بے ضابطگیوں کی اجازت نہ دی جائے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے‏بسوں کا تحفہ الیکشن میں رشوت ہے یہ کشمیریوں کو تحائف دینے کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ‏ ہماری کوشش رہے گی کہ عوام کے جو حقوق ہیں وہ عوام کو ملیں اور عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔