پاکستان نے پرندے جیسا جدید جاسوسی ڈرون متعارف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے پرندے جیسا جدید جاسوسی ڈرون متعارف کرا دیا۔

پاکستان نے اسلام آباد میں منعقد ہ انڈس راس ایکسپو کے دوران پہلی بار پرندے کی شکل کا ایک جدید ترین جاسوسی ڈرون دنیا کے سامنے پیش کر کے سب کو دنگ کر دیا ہے۔

بائیومیمیٹک ٹیکنالوجی پر مبنی یہ انوکھا ڈرون آسمان کی بلندیوں میں عام پرندوں کی طرح پر پھڑپھڑانے اور اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے دشمن کے راڈار اور انسانی آنکھکیلئے پہچاننا ممکن نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فنڈنگ لیکرکالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کونقصان پہنچارہی ہے ،عطاء اللہ تارڑ

ذرائع کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر بغیر کسی شک و شبہ کے خفیہ نگرانی (Stealth Surveillanceکا مشن کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں منعقدہ انڈس RAS ایکسپو 2026 کے دوران پاکستان نے پہلی بار پرندے کی شکل کا جدید جاسوسی ڈرون پیش کیا، جس نے شرکاء کی توجہ حاصل کر لی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن بے ضابطگیاں،پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

یہ ڈرون عام پرندے کی طرح پر پھڑپھڑاتے ہوئے اڑتا ہے، جس کی وجہ سے اسے دور سے پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔

ایسی ٹیکنالوجی حساس مقامات پر نگرانی اور انٹیلی جنس مشنز میں استعمال ہونے والے بائیومیمیٹک ڈرونز کے شعبے میں اہم پیش رفت سمجھی جاتی ہے۔