بلوچستان : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری،دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں تیزی سے جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز: مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر بزدلانہ حملہ، دہشت گردی کے پسِ پردہ حقائق عیاں
گرفتار دہشتگردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، میر سرفراز بگٹی
حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔




