نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ان دنوں لڑکیوں کے مقابلے میں گائے زیادہ محفوظ ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ اگر ملک کے آئین کی حفاظت نہ کی گئی تو پورا بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی طرح ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ، بلاول بھٹو 30جولائی کو آخری خطاب کرینگے،پارٹی ذرائع
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا آئین بچانے کی سخت ضرورت ہے۔ اگر آج نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا اور ان کی آواز کو دبا دیا گیا، تو مودی کا غرور جلد خاک میں مل جائے گا۔
VIDEO | Delhi: “Cows better protected than girls these days; entire nation will turn into 'open jail' like J&K if Constitution not safeguarded”, says PDP Chief Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti).
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/xUkPUrXt8j
— Press Trust of India (@PTI_News) July 23, 2026
انہوں نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان شدید گرمی میں اپنے حقوق کے لیے بھوکا پیاسا سڑکوں پر نکلا ہوا ہے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنے مطالبات سامنے رکھ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا پائور شو،جعلی شیر کے غبارے سے ہوا نکل چکی، راجہ پرویز اشرف،کائرہ،جاوید بڈھانوی
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر نوجوانوں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا اور ان کے حقوق پامال ہوتے رہے، تو ہم سب بے بس ہو جائیں گے اور پورا ملک کشمیر جیسی کھلی جیل بن کر رہ جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا نوجوان ہی اس ملک اور آئین کو بچانے کی طاقت رکھتا ہے، کیونکہ اس وقت بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں اور خواتین تک محفوظ نہیں ہیں۔




