اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ بحالی پر شکر گزار ہوں ۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میرپور اور آزادکشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال ہوجائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،انٹرنیٹ فوری بحالی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد از جلد منظور کر لی جائیں گی۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔
آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: بینکوں اور اے جی آفس کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم، تنخواہوں اور پنشن کا عمل بحال
اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیئے جائیں گے۔
امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی۔
بلاول بھٹو کی اپیل پر میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئیں۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال کاروباری طبقے کا انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خوشخبری،۔
انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،شہری بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔۔
بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظارانتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی شہریوں کا حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ




